اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے لیے 33 کھلاڑی شارٹ لسٹ

Azlan Shah Hockey Tournament

Azlan Shah Hockey Tournament

لاہور (جیوڈیسک) نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ کیمپ میں کپتان محمد عمران، شکیل عباسی، شفقت رسول، وقاص شریف اور رضوان سینئر شامل ہیں۔

کوچ محمد جنید کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ فیڈریشن نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپ میں چند کھلاڑی پہلی بار شامل کیے گئے ہیں جن کی ٹیکنیک پر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی بجائے آسٹریلیا اور یورپ سے ٹیسٹ میچز کھیلنا ضروری ہے۔