بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات : سکھ یاتریوں کی واپسی شروع

Sikh Yatries

Sikh Yatries

لاہور (جیوڈیسک) بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد سکھ یاتریوں کی بھارت واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ، 2 ہزار سے زائد مہمانوں کو بھارت بھجوانے کے لیے 3 خصو صی ٹرینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

سکھ یاتریوں نے واپسی سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان کے بارے میں بھارت میں منفی پروپیگنڈا ہے،سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔.

سکھ یاتریوں کا مزید کہناتھا کہبار بارپاکستان آئیں گے ، ہمیں ڈرایا گیا کہ پاکستان نہ جاؤ، لیکن یہاں ہمیں بھارت سے زیادہ پیارملا۔