بابر اعظم نے کیریئر کی تیز ترین ہزار رنز مکمل کر لئے

Baber Azam

Baber Azam

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر کے تیز ترین ہزار رنز مکمل کر لئے ہیں۔

قومی بلے باز کو ایک ہزار رنز کا اعزاز مکمل کرنے کیلئے 21 میچز کا انتظار کرنا پڑا۔

اس سے قبل بابر اعظم نے کیریئر کے 20 میچز میں 50٫15 کی اوسط سے 953 رنز سکور کر رکھے تھے جس میں 3 سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔