بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین بن گئے

Babar Azam,

Babar Azam,

لاہور (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں انتہائی شاندار کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے اور بہترین بلے باز کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ جبکہ باولنگ میں شاداب خان دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ کے مطابق بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کولن براجمان ہیں اور تیسری پوزیشن آسٹریلیا کے میکس ویل کے پاس ہے۔

دورے پاکستان میں ویسٹ انڈیز کےخلاف بابراعظم نے دو نصف سنچریوں کی بدولت 165رنز بنائے تھے ،اس شاندار کارکردگی کی بدولت انہوں نے آئی سی سی کی حالیہ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔

آئی سی سی کی ٹی 20 کی نئی درجہ کے مطابق بابر اعظم 20 بیٹسمینوں کی فہرست میں واحد پاکستانی ہیں ۔ بائولنگ رینکنگ میں پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔