کوئی پیچھے ہٹتا ہے تو ہٹ جائے، پیپلز پارٹی نہیں ہٹے گی: بلاول

Bilawal

Bilawal

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاجی میدان سجانے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ سندھ سے شروع ہو گا۔

پنجاب میں بھی مظاہرے کئے جائیں گے۔ پی پی پی رہنماء شوکت بسرا کے مطابق، کسان بچاؤ اور سرکاری ملازم بچاؤ تحریک بھی جلد شروع ہو گی۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی حکمت عملی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی پیچھے ہٹتا ہے تو ہٹ جائے، پیپلز پارٹی پیچھے نہیں ہٹے گی۔