بدین : حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ایک اور نوجوان نے دم توڑ دیا

Badin Accident

Badin Accident

بدین (عمران عباس) بدین میں دو موٹر سائیکل سوار اور ٹرالر کے درمیاں ہونے والے حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ایک اور نوجوان نے دم توڑ دیا، ایک روز قبل ہونے والے حادثے میں دو افراد نے موقع پر دم توڑ دیا تھا جبکہ کہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طبی امداد کے لیئے بدین انڈس سول اسپتال منقل کیا گیا جہاں پر ایک زخمی ثنااللہ واھندانی کو حیدرآباد منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے زخمی ثنااللہ جان کی بازی ھار گیا۔

بدین میں دو زو قبل بھی ایک حادثہ پیش آیا تھاوہ بھی اسی طرح کا تھا جس میں بھی دو افراد جان کی بازی ھار گئے تھے ، بدین کراچی روڈ پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موٹر سائیکل ریس میں حصہ لیتی ہے جس کے باعث آئے دن حادثات معمول بن چکے ہیں جسے بدین پولیس روکنے میں ناکام ہوچکی ہے، دوسری جانب موٹر سائیکل چلانے والوں کی عمر بھی 15سالوںکے درمیاں ہوتی ہے جن کے پاس لائسنس تک بھی نہیں ہوتا۔۔۔