بدین میں فنکاروں نے اپنے حقوق کی حاصلات کے لیئے انوکھا احتجاج

Badin Artist Protest

Badin Artist Protest

بدین (عمران عباس) بدین میں فنکاروں نے اپنے حقوق کی حاصلات کے لیئے انوکھا احتجاج کردیا، پلے کارڈز ہاتھوں میں لیئے مُرلی کی دُھن پر ڈھول بجاکر دھرنا دبھی دے دیا۔

بدین میں سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کے فنکاروں نے عجیب سا احتجاج کیااور اپنے حقوق کی حاصلات کے لیئے مُرلی کی دھن پر ڈھول بجایااور دھرنا بھی دیا،انوکھے احتجاج میں موجود فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہم بھی اس معاشرے کا ایک حصہ ہیں جو اپنے فن کے ساتھ لوگوں کو بہلاتے ہیں لیکں ہمیں وہ حقوق نہیں دیئے جاتے جو ہمارا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوفنکار بیمار ہوجاتے ہیں وہ تڑپ تڑپ کر مرجاتے ہیں اور حکومت کی جانب سے ان کی کوئی مالی امدا نہیں کی جاتی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری ہیلتھ انشورنس، برزگ فنکاروں کے وظیفے کے ساتھ دیگر ضروریات کو بھی پورا کیا جائے