بدین کی خبریں 15/6/2015

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے قریب پہلوان گوٹھ میں سات بھنسیں اور ایک گائے زہریلا کھڑ بھوسہ کھانے سے مر گئیں، تفصیلات کے مطابق کے مطابق بدین کے قریب چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پہلوان گوٹھ میں عبدالکریم ملاح کے باڑے میں بندھی ہوئی سات بھینسیں اور ایک گائے مری ہوئی پائی گئیں، بھینسوں کے مالک عبدالکریم ملاح نے الزام لگاتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ مخالفین غلام حسین ملاح اور ایاز ملاح نے باڑے میں بھینسوں کے لیئے رکھا ہوا کھڑ اور بوسہ میں زہریلی ادویات ملائی تھی جس کے کھانے سے سات بھینسیں اور ایک گائے اسی وقت مرگئیں جبکہ تین بھینسیں سخت بیماری ہوگئی ہیں جو بھی کسی وقت مر سکتی ہیں انہوں مزید کہا کہ میں گھر کا واحد کفیل ہوں، دودھ فروخت کرکے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں میرے ساتھ انصاف کرکے زیادتی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، دوسری جانب بدین میں مویشیوں کے لیئے چلنے والی گشتی ٹیم اور پولیس موبائل بھی جائے وقوع پر موجود تھیں۔۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

بدین(عمران عباس) بدین میں ترقیاتی کام پھر سے شروع اکثر علاقوں میں ناقص مٹیریل کا استعمال، ٹھیکیداروں کی من مانیاں لاکھوں روپے ھڑپ کرلیئے گئے، مکینوں کا سخت احتجاج، تفصیلات کے مطابق بدین کے علاقوں محلہ صدیق کمہار، کینٹ روڈبدین میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے مین نالے کا کام تیزی سے جاری ہے اور ناقص مٹیریل کا استعمال کرکے ایک ہی جانب سے کام کیا جا رہا ہے اور دوسری جانب کی سائیڈ کو چھوڑا جا رہا ہے ترقیاتی کاموں میں بااثر ٹھیکیدار اقبال شیخ اور عبدالستار شیخ نے اپنی من مانیاں شروع کردی ہیں 10لاکھ کے کام کی جگہ ایک لاکھ کا کام کیا جا رہا ہے اور لاکھوں روپے ہڑپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے غریب آباد ایکشن کمیٹی کے صدر حنیف سھڑات محلہ صدیق کمہار کے چیرمین اسحاق کمہار کی رہنمائی میں سینکڑوں افراد نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطابلہ کیا ہے کہ کرپٹ ٹھیکیداروں کے خلاف نوٹس لیکر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔

بدین(عمران عباس) ضلع بدین سمیت مختلف شہروں میں بجٹ اور رمضان المبارک سے قبل ہی کاروباری افراد نے اشیاء خورد نوش کی ذخیرہ اندوزی کے ساتھ ساتھ نرخ بھی بڑھادیئے ہیں جبکہ انتظامیہ بے بس ہے، ضلع بدین سمیت ٹنڈو باگو، ماتلی، تلہار، گولاڑچی، ٹنڈو غلام علی، پنگریو، شادی لارج سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں کاروباری افراد نے اشیاء کے نرخوں میں 10تا 20روپے تک کا اضافہ کردیا ہے، بدین کے شہریوں رانا ریحان افضل، زریاب، شفیق الرحمان آرائیں، ظفر سولنگی، نوید خواجہ، اسلم میمن، شفیع ترک اور دیگر نے بتایا کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے محنت کش لوگ بڑی مشکل سے صبح سے شام تک 100اور پچاس روپے کماتے ہیں جس سے بڑی مشکل سے گذارا ہوتا ہے لیکن کاروباری حضرات نے رمنضان المبارک آنے سے قبل غریب طبقے کو مہنگائی کا تحفہ دی دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جائے گی اور غریب پہلے کی طرح پستہ رہے گا۔۔