بدین کے کینٹ روڈ پر موجود عرصہ درار سے بند پڑا ہوا پرائمری اسکول پھر سے کھل گیا

Badin School

Badin School

بدین (عمران عباس) میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد محکمہ تعلیم میں موجود کالی بھیڑوں کو بل آخر ہوش آ ہی گیا، بدین کے کینٹ روڈ پر موجود عرصہ درار سے بند پڑا ہوا پرائمری اسکول پھر سے کھل گیا۔

بدین کے کینٹ روڈ پر واقع ملاح محلہ پرائمری اسکول جو گذشتہ کافی عرصہ سے بند پڑا ہوا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد نے اس کو اپنا ڈیرا بنا ڈالاتھا، اسکول کا مین گیٹ، در وازے اور کھڑکیاں ٹھوٹ جانے کے باعث جرائم پیشہ افراد نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس میں اپنی سرگرمیاں شروع کردی تھی جس سے پڑوس والے کافی پریشان تھے۔

علاقہ مکینوں نے جب میڈیا سے بات کی تو میڈیا کی ٹیم وہاں پر پہنچی تو دیکھا کہ اندر جوا سرعام جاری تھا لیکن کیمرا کو دیکھ کر جرائم پیشہ افراد وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے، خبر کے نشر ہونے کے بعد جب خبر کو سوشل میڈیا پر رکھا گیا تو محکمہ ایجوکیشن کے اے ڈی اور سید عمران شاہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسکول میں اساتذہ کو تعینات کیا اور اسکول کو دوبارہ شروع کروا دیا۔

اے ڈی اور عمران شاہ کا کہنا تھا کہ میڈیا معاشری کی آنکھ ہوتی ہے جس کی نشاندھی کے بعد ہی ہمیں یہ معلوم ہوا کہ یہ پرائمری اسکول بند پڑا ہے لیکن ہم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسکول کو دوبارہ شروع کروا دیا ہے جب کہ اسکول میں تعینات ہیڈ ماسٹر منور شاہ کا کہنا تھا کہ میری تعیناتی بھی ابھی ہوئی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں بند پڑے ہوئے اسکول کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کروں گا۔

دوسری جانب بہت دنوں بعد اسکول کھلنے سے اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے بھی بہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔