بدین کے شہر گولاڑچی شہر میں لگنے والے میلے میں بچوں کی ٹرین کی بوگیاں اچانک الگ ہوگئیں

Badin News

Badin News

بدین (رپورٹ عمران عباس) بدین کے شہر گولاڑچی شہر میں لگنے والے میلے میں بچوں کی ٹرین کی بوگیاں اچانک الگ ہوگئیں ، سات فٹ اونچی پڑی پر چلنے والی ٹرین سے چھوٹے بچوں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

بدین کے شہر گولاچی میں بلاول بھٹو زرداری منی اسٹیڈیم میں لگنے والے میلے میں بچوں کی تفریح کے لیئے چلائی جانے زمین سے سات فٹ اوپر چلتی ریل گاڑی کی فنی خرابی کے باعث بوگیاں اچانک الگ ہوگئی جس کے باعث اس میں بیٹھے چھوٹے بچوں اس کے ہمرا ان کے والدین میں شدید خوف و ہراس چھا گیا۔

،میلے میں موجود لوگوں نے جلدی سے ٹرین میں سوار لوگوں کو اتارنا شروع کردیا اور کچھ بچوں اور بڑوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چھلانگ لگادی جبکہ کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، زمین سے سات فٹ اونچی پٹڑی سے بوگیاں اُلٹنے سے معجزانہ طور پر بچ گئیں،