بدین کے شہریوں کے لیئے پینے کا پانی نایاب ہو گیا

Badin Water Shortage

Badin Water Shortage

بدین (عمران عباس) بدین کے شہریوں کے لیئے پینے کا پانی نایاب ہو گیا،شہر کی تین لاکھ سے زائد آبادی گذشتہ ایک ہفتے سے پینے کے پانی سے محروم،پانی مافیا کی جانب سے پانی کا فی ڈرم ایک سو سے دو سو روپے میں فروخت کیئے جانے کا انکشاف۔

شہری پانی کی بوند بوند کو ترس بدین میں محکمہ نہار کی جانب سے نہروں کی سالانہ وارا بندی کے باعث نہرہیں سوکھ گئیں ہیں، واٹر سپلائی کے تالابوںمیںزخیرہ کیا گیا پانی بھی ختم ہو گیا ہے، جس سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں،بدین شہر کی تین لاکھ سے زائد آبادی گذشتہ ایک ہفتے سے پینے کے پانی سے محروم ہو گئی ہے۔

شہر میں اس وقت پانی فروخت کرنے والی مافیہ کا راج ہے جو شہریوں کو پانی کا فی ڈرم ایک سو سے دو سو روپے میں فروخت کر رہی ہے، جب کے بچے ، بڑے اور خواتین پانی کے حصول کے لیئے دو دراز کے علاقوں مین جا کر پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔

محکمہ ٹی ایم اے کی نااھل انتظامیہ شہریوں کو پانی فراہم کرنے مین ناکام ہو چکی ہے۔