بدین شہر میں گرمی کی شدید لہر،ایک شخص فوت

بدین (عمران عباس) بدین شہر میں گرمی کی شدید لہر،ایک شخص فوت، برف کی دکانوں پر رش، ہگامہ آرائی، تین افراد زخمی، بدین شہر میں گذشتہ تین دن سے گرمی کی شدید لہر اور واپڈا والوں کی من مانیوں کے باعث شہر ی سخت عذاب میں مبتلا ہیں، شہر کے آس پاس نندو، کڈھن، کھوسکی، شادی لاج، سیرانی اور دیگر ساحلی علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش ہوئی ہے۔

جبکہ بدین شہر کے اندر ابھی تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے گرمی زیادہ ہونے کے باعث وارڈ نمبر چار کامکین 17سالا نوجوان شاہد علی شیخ فوت ہوگیا جس کا جنازہ پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا، دوسری جانب گرمی کی شدت کے باعث برف فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے وہ برف کو بھی مہنگے داموں میں فروخت کررہے ہیں اس سلسلے میں ایک برف بیچنے والے احسان میمن سے بات چیت کی گئی تو اس نے بتایا کہ شہر میں لائٹ نا ہونے کے باعث کاخانے والے ہمیں برف بہت مہنگی دیتے ہیں۔

اس لیئے ہم بھی یہاں مہنگے داموں پر برف کو فروخت کرتے ہیں اس کے علاوہ شہر کے شاہنواز چوک پر برف لینے کے لیئے آنے والوں میں برف حاصل کرنے پر تصادم ہوگیا جس میں غلام مصطفی، علی محمد اور موسیٰ نہڑیو زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیئے بدین کی مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

Badin News

Badin News