بدین : دو پاگلوں کو اغواہ کار سمجھ کر گاﺅں والوں نے شدید تشدد کا نشانا بنا ڈالا

Madly Man

Madly Man

بدین (عمران عباس) بدین کے شہر گولاڑچی کے نواحی گاﺅں میں دو پاگلوں کو اغواہ کار سمجھ کر گاﺅں والوں نے شدید تشددکا نشانا بنا ڈالا، پولیس اطلاع ملتے ہی گاﺅں پہنچ گئی اور پاگلوں کو دیہاتیوں کے چنگل سے بچایا، تشدد کا نشانا بننے والے افراد کچھ بھی بتانے سے قاصر۔۔

بچوں کی اغواہ کی خبروں کے بعد لوگوں کے اندر ایک خوف سا پیدا ہوگیا ہے جس کے باعث اب وہ لوگ ایک نارمل انسان اور ایک پاگل میں فرق کرنا بھی بھول گئے ہیں اور خود پاگلوں جیسی حرکتیں کرنے لگ گئے ہیں ، بدین کے شہر گولاڑچی کے گاﺅں دادارکو فارم میں دو شکی افراد کو گاﺅں والوں نے بچوںکو اغواہ کرنے کے شک میں شدید تشدد کا نشانا بنا ڈالہ، پولیس اطلاع ملتے ہی گاﺅں میں پہنچ گئی اور تشدد کا نشانا بننے والے افراد کو دیہاتیوں کے چنگل سے چھڑا کر گولاڑچی تھانے لے آئی جہاں پر ان سے پوچھ گاچ کی لیکن پاگل افراد جن کے کپڑوں پر بھی صاف لکھا ہے کہ یہ پاگل ہیں اور ان کا پتہ بھی لکھا ہوا ہے پھر بھی گاﺅں والوں نے انہیں شک کی بنا پر تشدد کا نشانا بنا ڈالہ۔۔۔