بدین میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیئے ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھیں، شوکت شاہانی

Shoukat Shahani

Shoukat Shahani

بدین (عمران عباس) بدین میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیئے ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھیں، جرائم میں ملوث عناصر کا تعلق کسی بھی بااثر شخص سے ہو اسکو بخش نہیں کیا جا ئے گا، ان خیالات کا اظہار بدین کے ایس ایچ او شوکت شاہانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ایس ایچ او شوکت شاہانی نے کہا کہ بدین میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیئے ہمارے ساتھ تعاون جاری رکھیں، جرائم میں ملوث عناصر کا تعلق کسی بھی بااثر شخص سے ہو اسکو بخش نہیں کیا جا ئے گا۔

انہوں نےکہا کہ ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارا کے حکم پر بدین شہر میں چلنے والی نشہ آور چیزیں گھٹا، مین پوری، کچی شراب سمیت دیگر چیزوں کا خاتمہ کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں تاکہ جلد سے جلد ضلع بدین منشیات سے پاک ہوجائے۔

انہوں نےکہا کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کررہی ہے اور انشااللہ بدین سے جرائم کا بھی خاتمہ ہو جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بدین شہر میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات بہت زیادہ تھے لیکن اب پولیس نے کافی جرائم پر قابو پا لیا ہے اور بدین شہر میں امن بھی قائم ہوگیا ہے۔