بدین کی خبریں 12/6/2015

MWM Relly

MWM Relly

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں حلقہ بندی کا کام مکمل، ایک میونسپل کمیٹی 7 ٹاؤں کمیٹیوں اور 20 یونین کاؤنسلوں کا اضافہ، ضلع کی 48 یونین کاؤنسلوں کو بڑھا کر 68 یونین کاؤنسلوں میں تبدیل کر دیا گیا، گولاڑچی، تلہار، ٹنٖڈو باگو، نندو، کڈھن، کھوسکی، پنگریو، راجو خانانی، کڑیو گھنور، ٹنڈو غلام علی کو ٹاؤن کمیٹیوں کا درجہ دے دیا گیا، حلقہ بندیاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں اس میں کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کی گئی ہے، الیکشن کمشنر عبدالصمد خان۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ہر حال میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے حکم کے بعدسندھ اسیمبلی کی جانب سے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کے سپرد کرنے کے بعد ضلع بدین میں بھی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے گذشتہ روز جاری کے گئے تفصیلات کے مطابق ضلع میں ایک میونسپل کمیٹی، سات ٹاؤں کمیٹیوں سمیت بیس یونین کاؤنسلوں کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یونین کاؤنسلوں کا کل تعدار 68ہوجائے گا جبکہ ماتلی کو بھی میونسپل کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ ضلع بدین میں گولاڑچی، تلہار، ٹنڈوباگو، نندو شہر، کڈھن، کھوسکی، پنگریو، راجو خانانی، کڑیو گھنور، ٹنڈو غلام علی کو ٹاؤں کمیٹیوں کا درجہ دے دیا گیا ہے جبکہ بدین شہر میں 14، ٹنڈو غلام علی میں 10کھوسکی میں 9کڑیو گھنور میں 6 کڈھن میں 4 پنگریو میں 3 ٹنڈو باگو میں 9گولاڑچی میں 6 اور نندو شہر میں 2وارڈ قائم کیئے گئے ہیں جبکہ ہر دیہی علاقوں میں چار چار وارڈ قائم کیئے گئے ہیں اس کے علاوہ بدین میں قائم ہونے والی نئی اور پرانی یونین کاؤنسلوں کے تاریخی نام بھی رکھے گئے ہیں جس میں بدین میونسپل کمیٹی کا نام عبدالقادر جیلانی، لواری شریف کا سلطان الااولیاء،اس کے علاوہ مختلف شہروں کے خواجہ محمد زمان، شہید دودو سومرو، سمن سرکار، خان شاھ، میر غلام محمد ٹالپر، محمد اشرف تھیبو، پیر علی بھادر شاھ، درگاھ احمد راجو، مرید چانگ ایٹ مراد شاھ نام رکھے گئے ہیں دوسری جانب الیکشن کمشنر عبدالصمد خان کے مطابق حلقہ بندیاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں اس میں کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ یونین کاؤنسلوں کے ہیڈ کواٹرکی آفیسیں عوام کی سہولت کومدنظر رکھتے ہوئے قائم کی گئیں ہیں اس کے علاوہ بدین، سجاول اور ٹھٹہ ضلع کے لیئے ریجنل الیکشن کمشنر کی سربراہی میں مکلی میں ٹریبونل قائم کیا گیا ہے جہاں پر نئی حلقہ بندیوں کے خلاف 11جون سے20 جون تک کی گئی اپیلوں پر شنوائیاں ہونگی۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین(عمران عباس)مجلس وحدت مسلمین بدین کی جانب سے برما میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم، انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں اور کوئیٹا میں شیعت کے خلاف ہونے والی ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف شاہنواز چوک سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، رہنماؤں امان اللہ کورائی، سید نادر شاھ، اقبال خواجہ، غلام رضا خواجہ، محرم ملاح اور دیگر کی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں ظلم کرنے والوں نے انتہاء کردی ہے مسلمانوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کیا جا رہاے جس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ آئے دن انڈیا کے وزیر اعظم پاکستان کو دھمکیاں دیتے رہتے ہیں پر شاید انہیں پاکستانی مسلمانوں کی طاقت کا پتہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بھلے انڈیا ہم سے بڑا ہو لیکن ہمارے پاکستان کی فوج ان کودھول چٹاسکتی ہے رہنماؤں نے مزید کہا کہ پورے پاکستان میں شیعوں کو ٹارگیٹ کرکے شہید کیا جا رہا ہے کچھ دن پہلے کوئیٹا میں معصوم لوگوں کو قتل کردیا گیا اور حکومت ان دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم برما اور کوئیٹا میں مارے جانے والے مسلمانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دنیا کے ٹھیکیداروں کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ برما کے مسلمان اکیلے نہیں ہیں ہم پاکستانی بھی ان کے ساتھ ہیں۔