بدین میں ڈینگی بخارے کے مریض کی تصدیق

Dengue Patient

Dengue Patient

بدین (عمران عباس) بدین میں ڈینگی بخارے کے مریض کی تصدیق، بدین کے نواحی گاؤں غلام حیدر چانڈیو کا رہائیشی 21سالا مرتضیٰ علی چانڈیو ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گیا ہے، ڈاکٹروں اور رپوٹوں نے تصدیق کر دی۔

غربت کے باعث کراچی مزدوری کے لیئے جانے والا مرتضیٰ چانڈیوکی بخار کے بعد طبعیت خراب ہوگئی جس کے باعث چھٹی لیکر وہ واپس بدین آگیا جہاں پر بدین کی سندھ پیتھالوجی لیبارٹری کی ٹیسٹوں میں تصدیق ہوگئی کہ اس کو ڈینگی ہے، جس کے بعد وہ حیدرآباد لیاقت یونیورسٹی گیا جہاں پر بھی ڈاکٹروں نے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

بدین کے ڈاکٹر الطاف میمن جہاں پر مرتضیٰ زیر علاج تھا اس سے رابطہ کرنے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرتضیٰ چانڈیو سمیت تین اور افراد بھی ڈینگی میں مبتلا ہوچکے ہیں، ضلع بدین کی ہیڈ کواٹر سول اسپتال بدین کروڑوں رپوں بجیٹ آنے کے باوجود بھی ڈینگی کے بچاؤ کے لیئے، اور ڈینگی کے مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کے لیئے کوئی وارڈ یا کمرہ مختص نہیں کیا گیا ہے۔

جس کے باعث ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریض غریب کے باعث حیدرآباد یا کراچی میں مہنگے اخراجات پر علاج کرانے پر مجبور ہیں۔