بدین میں معذور افراد کی جانب سے اپنے حقوق کے لیئے احتجاجی مظاہرہ

Badin Disabled People, Protest

Badin Disabled People, Protest

بدین (عمران عباس) بدین میں معذور افراد کی جانب سے اپنے حقوق کے لیئے احتجاجی مظاہرہ، چھ ماہی ملنے والا وظیفہ بھی بند کردیا گیا، پنجاب کی طرح ہمیں بھی کارڈ بناکر وظیفہ دیا جائے، مظاہرین۔ بدین شہر کے معذور افراد کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیاہے ، مظاہرے میں شامل معذور افراد کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ معذور وں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے معذوروں کو ملنے والا چھہ ماہی وظیفہ بھی بند کردیاگیا ہے اور ہمیں معذور کوٹا کے تحت ملازمتیں بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں، سندھ حکومت معذوروں کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم غریب و متوسطہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں، روزگار نا ہونے کے باعث گھر گھر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ، احتجاجی مظاہرے میں شامل معذوروں نے کہا کہ پنچاب کی طرح ہمیں بھی کٹ مٹ کارڈ بناکر دیا جائے اور ہماری مدد کی جائے۔