ضلع بدین میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

Polio Campaign

Polio Campaign

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، ایک سال سے پانچ سال کے تین لاکھ چوالیس ہزار تین سو اکیس بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 843 ٹیمیں پانچ تحاصیل کی 46 یوسیز میں اپنے فرائض سرانجام دینگی۔

ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی ڈبلو ایچ اور کے تعاون سے پولیو کے خاتمے کے لیئے انسداد پولیو مہم کا آغا ز کردیا گیا ہے جس کے بعد 26 ستمبر سے 29 ستمبر تک یہ مہم جاری رہے گی، ضلع بدین کی پانچ تحاصیل کی 46 یوسیزکے لیئے کل 843 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جس میں 703 موبائل ٹیمیں ، 66 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 74 ٹیمیں سینٹرز پر موجود ہونگی،74 ڈاکٹرز 164 ایریا انچارج کے ساتھ ملاکرکل عملہ 1900 کے قریب ہوجائے گا۔

تین دنوں تک جاری رہنے والی پولیو مہم میں ایک سال سے لیکر پانچ سال تک کے تین لاکھ چوالیس ہزار تین سو اکیس بچوں کو قطرے پلائی جائیں گے، دوسری جانب سیکیورٹی کے کوئی بھی انتظام نہیں کیئے گئے ہیں صرف وہ 66 ٹیمیں جو ٹرانزٹ ہونگی ان کے ساتھ ایک سپاھی کو تعینات کیا گیا ہے۔