بدین کی خبریں 9/9/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے مختلف شہروں میں حیسکو ملازمین کی جانب سے اپنے ہی ادارے کے خلاف احتجا ج کرکے دھرنا دیا گیا، سیکیورٹی آلات کی عدم فراہمی کے باعث ملازمین کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،بدین ،گولارچی، تلہار میں حسیکو ملازمین کی تنظیم واپڈا ہائیڈوالیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے سیکیورٹی آلات کی عدم فراہمی کے خلاف حسیکو دفاتر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور دھرنا بھی دیا گیا ملازمین کا کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ورکرز یونین کے رہنماؤں اللہ بخش کاتیار، احسان میمن، اشفاق میمن، رحیم بخش جونیجو اور دیگر کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں کام کرنے والے ورکز کو افسران کی طر ف سے ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے ، شہر بھر میں لگی بجلی کی تاریں ٹرانسفامر اور دیگر آلات بھی پرانے ہوچکے ہیں جس کے باعث بجلی کی معطلی کا ذمہ دار بھی ہمیں کو ٹھرایا جاتا ہے ، واپڈا ورکز نے مطالبہ کیا کہ زیر استعمال سیکیورٹی آلات ، بجلی کی تاریں ، ٹرانسفارمر نئے دیئے جائیں اور ورکرز کو ذہنی ٹارچر دینا بند کیا جائے۔۔

بدین (عمران عباس)ملک بھر کی طرح بدین میں بھی برما میں مسلمانوں کے بے گناہ قتل عام اور مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور دھرنے دیئے گئے، جی یو آئی (ف) کی جانب سے اللہ والا چوک اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شاہنواز چوک سے ریلی نکالی گئی، برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کے خلاف بدین میں جے یو آئی (ف) اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے دو الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور دھرنا دیا گیا، جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کی جانب سے اللہ والا چوک اور مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے شاہنواز چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور دھرنے بھی دیئے گئے، ریلیوں میں جمعیت علماء اسلام (ف) اور ایم ڈبلیو ایم ضلع بدین کے مقامی رہنماؤں کے علاوہ سینکڑوں کارکنان نے بھی شرکت کی،دوران ریلی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں ہونے والی دہشت گردی میں ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیاگیا ہے اور ان سارے واقعات پر اقوام متحدہ خاموش ہے، رہنماؤں نے امریکہ مردہ باد اور برما حکومت مردہ باد ے نعرے بھی لگائے، جبکہ دوران احتجاج پتلے بھی نظر آتش کیئے گئے، رہنماؤں نے حکومت پاکستان اور پاک فوج سے اپیل کی کے برما میں قتل ہونے والے بے گناہ مسلمانوں کی مدد کے جائے۔۔