ضلع بدین کے مختلف شہروں میں تیز طوفانی ہواﺅں کے ساتھ تیز بارش

Badin Rain

Badin Rain

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے مختلف شہروں میں تیز طوفانی ہواﺅں کے ساتھ تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گرمی کے ستائے ہوئے لوگ سڑکوں کو پر نکل آئے، جبکہ بارش کا پانی جگہ جگہ جمع ہونے کے باعث شہر سارا تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔۔۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی کئی پیش گویوں کے بعد آج ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع بدین کے مختلف شہروں ، ماتلی ، ٹنڈو باگو، گولارچی، تلہار سمیت بدین شہر اور گردونواح میں تیز طوفانی بارش ہوگئی، بارش کے بعد گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا جبکہ گرمی کے ستائے ہوئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بارش کا مزہ لینے لگے، تیز طوفانی بارش کے باعث زندگی کا نظام درھم برھم ہوگیا۔

جبکہ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی حیسکو کی جانب سے بجلی بھی معطل کردی گئی، بارش کے بعد ضلع بھر کے شہروں کے مین راستوں اور گلیوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرا۔