ضلع بدین میں بلدیاتی انتخابات کا آخری معرکہ کل ہو گا

 Election

Election

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں بلدیاتی انتخابات کا آخری معرکہ کل ہو گا، ضلع میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے چئیرمین وائس چیئرمینوں کی انتخاب کے لئے ووٹنگ کل ہو گی۔۔ سندھ بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی بلدیاتی انتخابات کا آخری معرکہ کل ہونے جا رہا ہے جس میں ضلع میونسپل اور ٹاو ¿ن کمیٹیوں کے کونسلر اپنی اپنی کونسل کے لئے چیرمین اور وائس چیرمین کا انتخاب کریں گے بدین ضلع کونسل کی چیرمین وائس چیرمین کے انتخاب کے لئے 99کونسلر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے پیپلز پارٹی کی جانب سے محمد اصغر ہالیپوتہ چئیرمین اور اللہ ڈنو شاہ وائس چیرمین کے امیدوار ہیں جبکہ پیپلز پارٹی ورکرز کی جانب سے حسام مرزا چیرمین اور حاجی امام بخش جت وائس چیرمین کے درمیان مقابلہ ہے ضلع کونسل ہال میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے جہاں سخت حفاظتی انتظامات ہیں ضلع بدین میں میونسپل کمیٹی ماتلی سمیت ٹنڈو باگو اور تلہار کی ٹاﺅن کمیٹیوں کے چیرمین وائس چیرمین کے لئے بھی کل پولنگ ہو گی۔

جہاں ان کمیٹیوں کے منتخب کونسلر اپنے نامزد چیرمین وائس چیرمینوں کے لئے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، واضح رہے کہ کڑیوگہنور،راجو خانانی،ٹنڈو غلام علی،کڈھن ،کھو سکی ٹاﺅن کمیٹیوں پہ پیپلز پارٹی اور گولارچی ٹاﺅن کمیٹی پہ مسلم لیگ ن کے چیرمین وائس چیرمین پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی بدین اور نندو پنگریو شہروں کی ٹاﺅن کمیٹیوں پہ ایوان مکمل نہ ہونے کے سبب چیرمین وائس چیرمین کا انتخاب ملتوی ہے ، انتظامیہ کے مطابق کل ہونے والے انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔۔۔