ضلع بدین میں گزشتہ شام سے شروع ہونے والی مواسلادھار بارش کا سلسلہ ساری رات جاری رہا

Rain

Rain

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں گزشتہ شام سے شروع ہونے والی مواسلادھار بارش کا سلسلہ ساری رات جاری رہا، کچے مکانات اور دکانوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، جبکہ ہزاروں ایکڑ ایراضی پر کھڑی فصل کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

ضلع بدین کے مختلف شہروں او رساحلی علاقوں میں گزشتہ شام سے ہونے والی مواسلادھار بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا، اس وقت بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، بارش کے بعد گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے اور موسم کافی خوشگوار ہوگیا ہے، جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑے، ٹماٹر، دھان، چانور، مرچ ، کپاس اور دیگر فصلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

پہلی مواسلا دھار بارش کے بعد ہی میونسپل انتظامیہ کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے کیوں کہ بارش سے پہلے شہریوں کی جانب سے مسلسل یہ خدشات ظاہر کیئے جا رہے تھے کہ شہر سے گذرنے والے برساتی نالے کی صفائی کا کام نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث شہر تالاب میں تبدیل ہوسکتا ہے اور وہی خدشات درست بھی ثابت ہوگئے ہیں،اور اس وقت شہر کی ہر گلی اور راستے پر بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جس کا اخراج بھی نہیں ہو رہا ہے۔۔