ضلع بدین میں ٹماٹر کی منڈی سج گئی

Badin Tmater Mandhi

Badin Tmater Mandhi

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں ٹماٹر کی منڈی سج گئی تاہم بھارتی ٹماٹر کی درآمد نے مقامی ٹماٹر کو بے قدری سے دوچار کر دیا ہے
بدین کی ٹماٹر منڈی کا شمار ایشیا کی بڑی ٹماٹر منڈیوں میں کیا جاتا ہے علاقہ میں فصل کی تیاری کے ساتھ ہی منڈی میں ٹماٹر کے جا بجا انبار دکھائی دیتے ہیں مگر بھارتی ٹماٹر کی درآمد نے مقامی ٹماٹر کی قیمتوں میں تشویشناک کمی کر دی ہے۔

علاقہ میں پچاس ہزار سے زائد ایکڑ اراضی پہ ٹماٹر کاشت کیا جاتا ہے اور موجودہ وقت میں منڈی سے روزانہ ایک سوسے زائد گاڑیاں ٹماٹر لیکر ملک کے تمام صوبوں کو اور بیرون ملک جارہی ہیں جس میں مذید اضافہ متوقع ہے تاہم ٹماٹر کی قیمت خرید میں کمی سے کاشتکار دلبرداشتہ دکھائی دیتی ہے۔

دوسری جانب روزانہ کی دھاڑی پر کام کرنے والے مزدور بھی شکایات کرتے نظر آتے ہیں کہتے ہیں کہ جتنی بھی محنت کریں دو ڈھائی سوسے زیادہ مزدوری نہیں ملتی جس کے باعث پیٹ گذر کرنا مشکل ہوجاتا ہے ، بدین میں باہر سے آنے والے بیوپاریوں اور مقامی بیوپاریوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انڈیا سے درآمدکیئے جانے والے ٹماٹر پر فوری پابندی لگائی جائے تاکہ مقامی کاشتکاروں کو ان جائز منافہ مل سکے۔۔