بدین ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکے حامیوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤں جاری

Dr Zulfiqar Mirza

Dr Zulfiqar Mirza

بدین (عمران عباس) بدین ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکے حامیوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤں جاری، شہریوں کا سخت احتجاج مین روڈ بلاک تفصیلات کے مطابق ضلع بدین میں سابق وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی حمایت میں نکالے جانے والی کامیاب ریلی سے پہلے اور ریلی کے بعد بدین پولیس کی نے مرزا حامی لوگوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

بدین کے تاجر اور ڈاکٹر مرزا کے قریبی ساتھی ندیم مغل اپنی کار میں گھر سے اپنی دکان پر جا رہا تھا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوث سی آئی اے پولیس اہکاروں نے اس کی کار اپنے قبضے میں لیکر اْسے زبردستی اپنی گاڑی میں بیٹھا کر نامعلوم مقام پر لے جارہے تھے کہ شہر کے بیچ میں موجود قاضیہ واھ پر لوگوں نے پولیس گاڑی کا گھیراؤ کرلیا

جس کے بعد اہلکار اسے وہیں چھوڑ کر وہاں سے نکل لیئے، شہر میں خبر آگ کی طرح پھلنے سے پورے شہر میں افراتفری پھیل گئی جس کے بعد شہریوں، تاجروں اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے قاضیہ واھ موری پر روڈ بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیکر بدین کراچی بدین حیدرآباد روڈ کر بند کردیا اور بدین پولیس کیخلاف ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حق میں نعرے لگانا شروع کردیئے احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے الٹیمیٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے اور ان کے حامیوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند نہیں ہوئیں تو ہم بدین شہر میں ہڑتال کی کال دینگے۔

دوسری جانب ندیم مغل سے رابطہ کرنے پر اس نے الزام لگایا کہ میں اپنے گھر سے اپنی کلٹس کار میں پیسے لیکر نکل رہا تھا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوث اہلکاروں نے مجھے زبردستی اپنی گاڑی میں بیٹھایا اور مجھ پرسخت تشدد کیاجس سے میرے کپڑے بھی پھٹ گئے، ندیم مغل نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میری گاڑی اور اس میں موجود 52لاکھ روپے بھی پولیس اپنے ساتھ لے گئی ہے اس نے مزید بتایا کہ یہ پیسے میں موٹر سائیکل کی ڈیلر شپ حاصل کرنے کے لیئے لے جا رہاتھا۔