بدین کے تعلیمی ادارے زین پبلک اسکول اینڈ کالیج میں صحافت کے عالمی دن کے حوالے تقاریری مقابلہ

بدین (عمران عباس) ضلع بدین کے قدیمی تعلیمی ادارے زین پبلک اسکول اینڈ کالیج بدین میں صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے طلبہ و طالبات کے درمیان تقاریری مقابلہ پوزیشن حاصل کرنے والوں کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ پیش کیئے گئے، تفصیلات کے مطابق زین پبلک اسکول اینڈ کالیج کی جانب سے صحافت کے عالمی دن کے عنوان پر طلبہ و طالبات کے درمیاں تقاریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا اور پوزیشن حاصل کرنے والوں کے درمیان سرٹیفکیٹ اور شیلڈ بھی دی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بدین پریس کلب کے صدر تنوریر احمد آرائیں نے کہا کہ آج کے دور حکومت میں صحافیوں کے خلاف انتقامی کاروایاں ہو رہی ہیں اور صحافیوں پر گولیاں برسا کر انہیں تشدد کا نشانا بنایا جا رہا حکومت کی خاموشی افسوس نا ک عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے قلم کو روکنے کی سازشیں زوز شور سے جاری ہیں جو آزادی صحافت کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

زین ایجوکیشنل سوسائیٹی بدین کے چیرمین مرزا زین العابدین ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف پروگرامات کے انعقاد کرنے کا مقصد بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں کھیلوں کے مقابلے اور تقاریری مقابلے اور ایسے دلچسپ پروگرامات بچوں کی صلاحیتوں کو مزید پروان چڑھاتے ہیں ایسے پروگرام بچوں کی تعلیمی تربیت کا اہم حصہ ہے، اس موقعے پرزین پبلک اسکول کے پرنسپل مرزا کلیم احمد، اسسٹنٹ ایجوکیشن انچارج رانا محمد وسیم کے علاوہ سینئر صحافی عبدالمجید ملاح، سانون خاصخیلی، عمران عباس، محمد علی بلیدی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔۔

 Journalism International Day Competition Speeches

Journalism International Day Competition Speeches