بدین میں بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہونے والے امیدواروں نے حلف اٹھا لیا

 Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین میں بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہونے والے امیدواروں نے حلف اٹھا لیا، جیم خانہ میں منعقد پروگرام انتظامی بدنظمی کا شکار، نو منتخب نمائندے کڑی دھوپ میں کرسیوں کے انتظار میں کھڑے رہے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی تقریب میں پہنچ گئے لیکن کوئی خاطر خواہ بندوبست نا ہونے کے باعث وہ بھی دو گھنٹے دھوپ میں بیٹھے رہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تقریب حلف برداری کے لیئے کسی بھی امیدوار کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی، کتنے ہی امید وار اس حلف برداری سے بے خبر۔ بدین الیکشن کمیشن کی جانب سے جیم خانہ حال میں نو منتخب بلدیاتی نمائندگان سے تقریب حلف برداری کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں انتظامیہ کی جانب سے نو منتخب میمبران کے لیئے نا تو کرسیاں تھیں نا ہی پینے کا پانی و دیگر سہولیات،جس کے بعد تقریب حلف برداری جیم خانہ حال میں منعقد گئی جہاںپر سینئر سول جج عارف راجپوت، سول جج طاھر عباس اور سول جج جمالدین سیال نے ضلع بھر سے آنے والے یونین کاﺅنسل کے چیر مین، وائیس چیرمین و میمبران ، ضلع کاﺅنسل میمبران، ٹاﺅن کمیٹیز اور، میونسپل کمیٹیز کے میمبران سے حلف لیا۔

واضع رہے کے الیکشن کمیشن بدین کی جانب سے کسی بھی نو منتخب بلدیاتی نمائندے کو تقریب حلف براداری کی اطلاع نہیں دی گئی تھی جس کے باعث متعدد میمبران تقریب حلف برادری سے لا علم رہے۔جب کے دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے سہولیات کے فقدان کے باعث ڈاکٹر ذولفقار مرزا بھی کافی گھنٹے باہر دھوپ میںبیٹھے رہے، اور جیم خانہ حال میں ہونے والی تقریب حلف برادری مین شامل نہیں ہوئے۔