بدین میں محکمہ صحت کے ملازمین کو گزشتہ 17 ماہ سے تنخواہیں جاری نا ہو سکیں

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) بدین میں محکمہ صحت کے ملازمین کو گزشتہ 17 ماہ سے تنخواہیں جاری نا ہو سکیں، فاقہ کشی کے باعث ملازمین نے گلے میں روٹیاں باندھ کر اپنے آگے گاس رکھ کر انوکھا احتجاج بھی کیا۔

بدین میں محکمہ صحت کے ملازمین گاوی ویکسینیٹر کو گذشتہ 17 ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں جس باعث ملازمین اور ان کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں، تنخواہیں جاری نا ہونے کے خلاف یہ ملازمین گذشتہ دس دنوں سے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کر رہے ہیں علامتی بھوک ہڑتال بھی جاری ہے جب کہ آج انوکھا احتجاج بھی کیا، ملازمین نے گلے میں روٹیاں باندھ لی اور اپنے آگے گاس رکھ دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہیں جاری نا ہونے کے باعث ہم گاس کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں اور ہمارے بچے بھی فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ محکمہ صحت اور حکومت سندھ کی جانب ہمارے ان مسائل پر کوئی بھی دھان نہیں دیا جا رہا ہے، انہوں نے حکومت سندھ اور وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ان کی تنخواہیں جاری کرکے انہیں فاقہ کشی سے بچایا جائے۔۔۔۔