بدین جماعت اسلامی کی جانب سندھ اسمبلی میں اسلام قبول کرنے پر پابندی کے بل کے خلاف احتجاجی ریلی

Badin JI Rally

Badin JI Rally

بدین (عمران عباس) بدین جماعت اسلامی کی جانب سندھ اسمبلی میں اسلام قبول کرنے پر پابندی کے بل کے خلاف مسجد اقصی کھوسکی روڈ سے بدین پریس کلب تک سینکڑوں افراد کی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

سندھ حکومت میں منارٹی بل کی منظوری عوامی خواہشات کی منافی ہے حکومت نے بل منظور کر کے سندھ اسمبلی نے آئین اور اسلام کے سے غداری کی ہے سندھ حکومت اس بل کو فوری طور پر واپس لے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی میں18سال سے کم عمر میں اسلام قبول کرنے پر پابندی کے بل کی منظوری پیپلز پارٹی کی اسلام دشمنی پالیسی کے مترادف ہے۔

پی پی پی کے ارکان اسمبلی نے سندھ اسمبلی میں خلاف شریعت اور اسلام دشمن بل منظور کرکے قہر الہیٰ کی دعوت دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی میں مذہب کی تبدیلی سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سندہ حکومت امریکا کی خوشنودی کی خاطر مسلمانوں کے وقار کو مجروح کرنے کی سازش کر رہی ہے ہم ایسا بل پاس نہ ہونے دیں گے جو اسلام کے منافی ہوشریعت میں اسلام قبول کرنے کے لیے 18سال عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا پاکستان ایک اسلامی مملکت ہے جو کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنا تھا اس کا مقصد تھا کہ رب کین دہرتی اللہ کا نظام نافذ کرنا ہے ہم اقلیتوں کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں لیکن غیر قانونی بل پاس کرکے اقلیتوں کو غیر محفوظ کیا گیا ہے۔

ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں یہ بل فوری واپس لیا جائے اس موقع پر نائب امراءاضلاع سید داﺅد شاہ گیلانی،پیر علی احمد شاہ،اللہ بچایو ہالیپوٹہ،پروفیسر علی احمد بلیدی جنرل سیکریٹری سید علی مردان شاہ تحصیل بدین کے امیر فتح خان کھوسہ بدین کے مقامی امیر عبدالشکور شاکر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔