بدین کراچی مین روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم، ایک شخص جان بحق

Badin Accident

Badin Accident

بدین (عمران عباس) بدین کراچی مین روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم، ایک شخص جان بحق، ایک شخص کی ٹانگ کٹ جانے کے باعث شدید زخمی کراچی منتقل جب کہ ایک کی حالت خطرے سے باہر۔۔ بدین شہر سے تین کلومیٹر کے مفاصلے پرمین کراچی روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد رمیش کمار کولہی، عاشق علی خواجہ اور اکرم عباسی شدید زخمی ہوگئے جہیں فوری طبی امداد کے لیئے انڈس سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں پر 22 سالا ایک نوجوان رمیش کمار زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا جبکہ عاشق خواجہ کی ٹانگ تن سے جدا ہوجانے کے باعث اسے فوری کراچی آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تیسرا شخص اکرم عباسی کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے، جائے وقوع پر کوئی بھی موجود نہیں تھا اس لیئے مختلف باتیں گشت کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بدین کراچی روڈ پر چلنے والی وین کی ٹکر کے باعث ایکسیڈنٹ ہوگیاتھا اوروہی وین نے ایک زخمی عاشق کی ٹانگ کے اوپر سے چڑنے کے باعث ٹانگ کٹ گئی تھی، ایکسڈنٹ کے بعد ایک سوزکی پک اپ نے زخمیوں کو بدین انڈس سول اسپتال پہنچایا۔۔۔