بدین سے کراچی مزدوری لیئے جانے والا نوجوان پر اسرا طور پر گم ہوگیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین سے کراچی مزدوری لیئے جانے والا نوجوان پر اسرا طور پر گم ہوگیا، ورثاءکی جانب سے ساتھی پر اغواہ کا الزام، بدین کے گاﺅں کرم علی چانگ کا رہائیشی 15 سالا نوجوان نواب علی جمالی ٹنڈوغلام علی کے رہائشی علی مراد خاصخیلی کے ساتھ کراچی کے نواحی علاقے گھگھر پھاٹک پر قائم ایک رائس مل میں مزدوری کرنے کی خاطر گیا ہوا تھاجو پراسرار طور پر گم ہوگیا ہے۔۔

نوجوان کے ورثاءعلی حسن جمالی ، پیارعلی جمالی، سکندر علی جمالی اور دیگر نے بتایا کہ ٹنڈو غلام علی کارہائشی علی مراد خاصخیلی ہمارے نوجوان نواب جمالی کو مزدوری کی خاطر اپنے ساتھ لے گیا تھا جہاں پر انہوں نے تین دن محنت مزدوری کی اور تین دن کے بعد واپس آنے پر راستے سے گم ہوگیا ہے۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شک ہے کہ ہمارے نوجوان نواب کو اغواہ کروایا گیا ہے، انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ نواب جمالی کو جلد بازیاب کرایا جائے۔۔۔