بدین سے کراچی جانے والے روڈ پر وین اور ٹرالر میں زوردار ٹکر

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین سے کراچی جانے والے روڈ پر وین اور ٹرالر میں زوردار ٹکر، تین افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک حیدرآباد منتقل۔ بدین سے کراچی جانے والے روڈ پر مہران پیٹرول پمپ کے نزدیک گنے سے بھری کھڑی ٹرالی سے کراچی سے آنے والی مسافر وین ٹکراگئی جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیئے بدین سول اسپتال پہنچایا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں ریاض احمد میمن، ڈاڑھو ریباری اور ڈرائیور شامل ہیں ، ایک زخمی ریاض کو جس کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

وین میں سوار دیگر مسافروں نے بتایا کہ وین کی اسپیڈ بہت تیز تھی اور مسافروں کی جانب سے ڈرائیور کو باربار کہا بھی جا رہا تھا کہ اسپیڈ کم کریں لیکن وین ڈرائیور اپنی مستی میں گم ہوکر وین چلانے میں مصروف تھا۔

دوسری جانب روڈ کے درمیاں کھڑی گنے سے بھری ٹرالی کا ٹائر پنکچر ہوچکا تھا جس کے باعث ٹریکٹر ڈرائیور ٹرالی کو بیچ میں چھوڑ کا ٹرائر بنوانے کے لیئے شہر آگیا تھا، یاد رہے کہ اسی پیٹرول پمپ پر ایک خطرناک موڑ بھی ہے جہاں پر آئے دن ایکسیڈنٹ ہوتے رہتے ہیں اور کتنے ہی لوگ اپنی جان گوا چکے ہیںلیکن انتظامیہ کی جانب سے یہاں پر کسی بھی قسم کے قوانین کو لاگو نہیں کیا گیا۔