بدین کی خبریں 15/7/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی علاقے پنگریو کی سب ڈویزن خیر پور کنبو کی سترہ شاخوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی، سندھ آباد گا تنظیم کی جانب سے احتجاجی مظاہرے دسویں روز بھی جاری، پانی کی مصنوعی قلت کا بحران پیدا کیاجارہا ہے جسے فوری ختم کیا جائے، رہنماؤں کا خطاب۔پنگریو کی سب ڈویزن خیرپور کنبو کی سترہ شاخوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی جسے سندھ آبادگار تنظیم کی جانب سے مصنوعی قلت قرار دیا جا رہاہے، خیر پور کنبو کی شاخوں میں پانی کی قلت پر آبادگار تنظیم کی جانب سے دسویں روز بھی احتجاج جاری رہا، احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین طارق محمود آرائیں ، محمد علی لسکانی ، انور راجپوت اور دیگر کا کہنا تھا کہ سب ڈویزن کی شاخوں میں گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی قلت جاری ہے جس کی بنیادی وجہ بد انتظامی کرپشن ہے، محکمہ آبپاشی سکھر بیراج کے حکام عدالت عظمیٰ کی جانب سے پانی ٹیل تک پہنچانے کے احکامات پر عمل نہیں کررہے ہیں جس کے باعث خیر پور کنبو کی سترہ شاخوں میں پانی کی شدید قلت کے باعث اس سے سیراب ہونی والی لاکھوں ایکڑ زمین اور رہائشی شدید متاثر ہورہے ہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے پانی کی مصنوعی قلت کو فوری ختم کرکے علاقہ مکینوں کو رلیف دیاجائے۔۔۔

بدین (عمران عباس)ضلع بدین، تھرپارکر سمیت بدین کے ساحلی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔۔ ملک بھر کی ضلع بدین کے مختلف شہروں تلہار، پنگریو، گولارچی، نندو، گولارچی اور مختلف دیہاتوں میں جبکہ ضلع تھرپارکر کے مٹھی، اسلام کوٹ، ننگر پارکر اور چھاچرو سمیت بدین کے ساحلی علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں بوندا باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کےبعد گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے اور موسم بھی کافی خوشگوار ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آنے والے چند روز میں متعلقہ علاقوںمیں زوردار بارشوں کا امکان ہے، دوسری جانب شہر بھر کے نالوں کی صفائی نا ہونے کے باعث شہر سارا پانی کے تالابوں کا منظر پیش کرنے لگا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد شہر کے نالوں کی صفائی کا کام کروا یا جائے تاکہ شہری پریشانیوں سے بچ سکیں۔۔۔۔