بدین میں صحافتی اداروں پریس کلب، ایوان صحافت اور تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

Protest

Protest

بدین (عمران عباس) کراچی میں میڈیا ھاؤسز پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کے حملے کے خلاف بدین میں صحافتی اداروں پریس کلب، ایوان صحافت اور تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پہ مظاہرہ بھی کیا گیا۔

احتجاج کرنے والے صحافیوں ملک الیاس، تنویر آرائیں، حنیف زئی، ھارون گوپانگ، شوکت میمن ،مرتضیٰ میمن، اشفاق میمن، عمران عباس، سلیمان مندھرو، اختر علی شاہ، حمید سومرو، سانون خاصخیلی اور دیگرنے ہاتھوں میں پلے کارڈ زاٹھا رکھے تھے جن پر حملہ آوروں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے صحافیوں کا کہنا تھا کہ اےآر وائے، جیو، سماء اور دیگر میڈیا ھاوسزپرمسلح افراد کے حملے آزادی صحافت پہ حملے ہیں اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث ایک سیاسی تنظیم پر مکمل پابندی لگائی جائے۔