بدین:ذوالفقار مرزاکا تھانے پر دھاوا، ڈی ایس پی سے تلخ کلامی

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

بدین (جیوڈیسک) کل کے قانون کے رکھوالے نے قانون ہاتھ میں لے لیا، ساتھی کی گرفتاری کی کوشش پر ذوالفقار مرزانے بدین میں تھانے پر دھاوا بول دیا۔

بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایتی کی گرفتاری کی کوشش کے
بعد ذوالفقار مرزا نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بازار بند کرا دیئے اور تھانہ پہنچ گئے۔ ذوالفقارمرزا نے ڈی ایس پی بدین عبدالقادر سموں سے تھانے میں تلخ کلامی کی اور ڈی ایس پی کی میز کا شیشہ اور موبائل توڑ دیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے کارکن دکانیں بندکرانے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد شہر میں کشیدگی بڑھ گئی۔