بدین: مسجد میں پڑھنے کے لیئے جانے والی بچی سے پیش امام کی جنسی زیادتی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے قریب گولاڑچی تھانے کی حدود میں مسجد میں پڑھنے کے لیئے جانے والی معصوم بچی سے پیش امام کی جنسی زیادتی، بچی خوف کے ماری چپ رہی، دو دن کے بعد خون آنے سے جنسی زیادتی کا انکشاف۔

والدین نے ایک نجی اسپتال میں علاج کروایاجس کے بعد خبر میڈیا تک پہنچی ، بدین کے شہر گولاڑچی تھانے کی حدود میں تین دن قبل ایک گاﺅں میں مسجد کے اندر دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیئے جانے والی 9سالا معصوم بچی سے مسجد کے پیش امام حاجی خمیسو ملاح نے جنسی زیادتی کی جس کے بعد بچی چپ رہی ، دودن کے بعد معصوم بچی کو پیشاب میں خون آنے سے بچی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ مسجد کے پیش امام نے اس سے جنسی زیادتی کی ہے ، والدین نے فوری بچی کو ایک نجی اسپتال میں منتقل کردیا،والدین کی جانب سے مقدمہ دائر کرانے کے بعد گولاڑچی پولیس نے پیش امام خمیسو ملاح کو گرفتار کرلیا۔

نجی اسپتال سے بچی کو تعلقہ اسپتال منتقل کیاگیا ، اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سروت ندیم میمن نے جنسی زیادتی کی تصدیق کردی ہے لیکن فائنل رپورٹ لیبارٹری کی رپورٹس آنے کے بعد ہی پتا چلیں گی، بچی کے والد اور چچا نے میڈیا کا بتایا کہ پیش امام خمیسو ملاح گذشتہ دو سالوں سے اس مسجد میں پیش امام کے طور پر کام کررہا ہے اور گاﺅں کے بچوں کو دینی تعلیم دے رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو سرے عام پھانسی کی سزادی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے گا ہم چپ نہیں رہینگے۔