بدین تعلقہ میونسپل کمیٹی کے سینکڑوں ملازمین کا ایڈوانس تخواہیں نا ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Municipal Employ Protest

Municipal Employ Protest

بدین (عمران عباس) بدین تعلقہ میونسپل کمیٹی کے سینکڑوں ملازمین نے ایڈوانس تخواہیں نا ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دے دیا، تنخواہیں جاری نا ہوئی تو کل سے صفائی چھوڑ کی ھڑتال کردینگے۔

بدین میونسپل کمیٹی صفائی کے عملے نے دیوالی کی ایڈوانس تنخواہیں نا ہونے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دے دیا، جھاڑو ہاتھوں میں لیئے مرد اور خواتین ملازمین احتجاج کرتی رہی اور ڈی سی بدین کے خلاف سخت نعریبازی بھی کی،ملازمین نے مزید کہا کہ 22تاریخ کو ہم نے میونسپل کمیٹی کے حکام کو درخواست دی ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ ہمیں دیوالی کی عید پر ایڈوانس تنخواہیں دی جائیں لیکن ڈی سی بدین نے ہماری تنخواہیں دینے سے انکار کردیا ہے،اقلیتی برادری کے سینکڑوں ملازمین نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ تنخواہیں جاری کروا کر ہماری عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا جائے۔۔۔