بدین میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی، فائر برگیڈ وقت پر ناپہنچنے سے دو گھر جل کر خاکستر

Fire

Fire

بدین (عمران عباس) بدین میں میونسپل کمیٹی کی نااہلی، فائر برگیڈ وقت پر ناپہنچنے سے دو گھر جل کر خاکستر۔۔ بدین کینٹ روڈ پر پی ٹی سی ایل کی آفیس کے سامنے رزاق ملاح کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فوری طور پر فائر برگیڈ کو اطلاع دی گئی۔

فائر برگیڈ دیر سے پہنچنے اور پانی کا پائپ چھوٹا ہونے کے باعث دوسری فائر برگیڈ کو بلایا گیا لیکن متاثر جگہ پر پہنچنے سے پہلے ہی دوسری فائر برگیڈ کا ڈیزل ختم ہوگیا اور وہ وہیں پر کھڑی کردی گئی نتیجے میں رزاق ملاح اور ایک پڑوسی کا گھر جل کر خاستر ہوگیا، وہاں پر موجود اسی علاقے سے منتخب ہونے والے کائونسلر غلام حسین سومرو، سماجی رہنماء حنیف سیڑات اور دیگر نے بتایا کہ میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث یہ گھر جل کر خاستر ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بھی فائر برگیڈ کی مرمت پر دس لاکھ سے زائد کا بل وصول کیا جاچکا ہے لیکن حالت یہ ہے کہ فائر برگیٹ میں آگ بجانے کےلیئے پائپ تک موجود نہیں ہے، جب کہ ڈیزل کی مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے وصول کیئے جاتے ہیں لیکن وہ بھی ان فائر برگیڈ میں موجود نہیں ہوتا۔