بدین کی خبری 10/06/2015

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو سپورٹ کرکے سندھ کو تقسیم کرنے کے لیئے نئی راہیں ہموار کررہی ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں انسانیت کا قتل عام کیا جا رہا ہے ایم کیو ایم کے دہشت گرد عناصر کی جانب سے ڈی ایس پی مجید عباسی کا قتل اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی رہنماء شاہنواز سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ صولت مرزا سے مزید بیان لینے سے روک دیا گیا تھا تاکہ پورے حقائق سامنے ظاہر نا ہوجائیں، کراچی میں دھشت گردی کا درس گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد دے رہے ہیں گورنر سندھ ایم کیو ایم کے گورنر تھے اور ایم کیو ایم کے ہی گورنر ہیں وہ سندھ کی عوام کے گورنر نہیں ہے، کراچی کو دہشت گردوں اور بتاخوروں کے حوالے کردیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہید حسن منگی کا خون رائیگان نہیں جانے دیا جائے گا، کراچی سمیت سندھ بھر میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، احتجاج کی آڑ میں کارکنان پر گولیاں برسا کر خون میں نہلایا جارہا ہے اس موقع پر علی حیدر پنہور، اسلم نہدو، ممتاز جت اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔۔
………………………………..
…………………………………

بدین (عمران عباس) بدین کے سینئر صحافی محمد عثمان انصاری کی نوجوان بیٹی بختاور انصاری جس نے دودن قبل گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی جس کی لاش بیس گھنٹوں کی تلاش کے بعد گذشتہ روز صبح آٹھ بجے مل گئی، لاش گھر میں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا، ماں باپ داڑیں مارکر روتے رہے، بختاور اپنی ماں اور باپ کی اکلوتی بیٹی تھی جو کہ یونیوسٹی کی طالباء بھی تھی جس کی جنازے نماز بدین کے اقراء اسکول میں ادا کی گئی اور اس کوشاہ قادری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب کے علاوہ بدین کے سینئر صحافی، سول سوسائیٹی، تاجر برادی، سیاسی و سماجی اور مذہبی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، لاش بیس گھنٹے کے بعد ملنے کا سبب بدین کے ڈی سی او کی جانب سے عدم دلچسپی تھا، نہر کے پانی کا بھاؤ اتنا شدید تھا کہ غوطہ مارکر لاش کو تلاش کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا بدین کی انتظامیہ کی لاپرواہی پر بدین کے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔۔