بدین کی خبریں 30/05/2015

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں 2 جون تک کی توسیع بدین کی سیشن جج کی عدالت کے جج غلام رسول سموں نے بدین کے نواحی شہر کڑیو گھنور کے تھانے پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایف آئی آر میں ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت میں 2جون تک توسیع کردی ضمانت کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے میڈیا سے کوئی بات نہیں کی اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسیمبلی ڈاکٹر فہمیدا مرزا بھی ان کے ہمراء تھیں جبکہ عدالت کے باہر مرزا کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ضمانت کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے وکیل اشرف سموں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ملک سے باہر جانے کے لیئے کوئی درخواست دائر نہیں کی وہ اسی ملک میں رہ کر مقدموں کا سامنا کرینگے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین(عمران عباس) ضلع بدین کے تین ایس ایچ اوز معطل،ایک ایس ایچ اوپر دو معصوم بچیوں کے قتل کا الزام، مقدمہ دائر،تینوں ایس ایچ اوز فرار،ایک تین ماہ کی لمبی چھٹی پر چلا گیا، عدالتی حکم پر ماتلی تھانے پر سرکاری فریاد پر کیس دائر کیا گیا، سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامی دیدار ملاح کو پولیس کی جانب سے بنا ایف آئی آر کے گرفتار کرکے 10دن جیل میں ناحق بند کرکے رکھنے کے بعد دیدار ملاح کے والد کی درخواست پر بدین کے سیشن جج غلام رسول سموں نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس پر جوڈیشنل مئجسٹریٹ نے ماتلی تھانے پر چھاپا مارکر دیدار ملاح کو بازیاب کرالیا جس کے بعد کورٹ کے حکم پر ماتلی تھانے پر ضلع بدین کے تین ایس ایچ اوز پر سرکاری مدعیت پر ایف آئی آر درج کی گئی سب انسپیکٹر پناہ گوپانگ اس ایف آئی آر میں فریادی بنا، ملزمان میں ایس ایچ او ماتلی راجا نوید، ایس ایچ او بدین ولی محمد گوپانگ اور ایس ایچ او پنگریو لونگ شر شامل ہیں، 20مئی پر تینوں ایس ایچ اوز پر ایف آئی آر درج کی گئی جس کے خلاف تینوں ایس ایچ اوز نے ھائی کورٹ میں درخواست دائر کی، جبکہ بدین کے ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی کو 3جون پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، ایس ایچ اوز کی گرفتاریوں کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے، یاد رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے ضلع بدین پولیس اسٹیٹ بنا ہوا ہے جہاں پر کتنے ہی بیگناھ لوگوں کو بنا ایف آئی آر درج کیئے گرفتار کرکے غائب کردیاگیا ہے اور جن کے رشتیدار مختلف تھانوں کے چکر کاٹ کرتھک چکے ہیں لیکن کوئی انہیں یہ بتانے کے لیئے تیار نہیں کہ ان کے بچے کہاں ہیں،دوسری جانب تین دن قبل ایک پریمی جوڑے کی تلاش میں تلہار کے ایس ایچ اومنظور کورائی جو بدین کے ایس ایس پی کے بھانجے بھی ہیں اس نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ نندو اور کڈھن شہر کے بیچ میں واقع ایک گاؤں پر داوا بھول دیا تھا اس واقع میں عورتیں اور مرد شدید زخمی بھی ہوئے تھے اس واقع میں ایک3اور ایک4سال کی دو بچیاں بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لی تھی جس کے بارے میں ان کے ورثاء کے مطابق ان کوقتل کرکے کہیں دفنا دیا گیا ہے ان بچیوں کا بھی ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے اس ساری صورتحال کے پیش نظر تلہار کے ایس ایچ او منظور کورائی تین ماہ کی چھٹی لے کر غائب ہوگیا ہے اور اس کی جگہ پر نیا ایس ایچ او تعینات کردیا گیا ہے۔