بدین کے نواحی شادی لارج کی قبضہ خوروں اور غنڈہ مافیا کے خلاف احتجاج

Badin Press Confrance

Badin Press Confrance

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شادی لارج کی قبضہ خوروں اور غنڈہ مافیا کے خلاف احتجاج، بدین کے نواحی شہر شادی لارج کے رہائشی منصور احمد گوندل نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور پھر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 31اکتومبر کو دن دہاڑے منظور احمد اور اسکی بیوی میرے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر مجھ پر اور میرے گھر والوں پر تشدد کیا جس کے بعد میرے گھر کے کچھ حصہ پر قبضہ کرکے بیٹھ گئے۔

اس واقع کی اطلاع میں نے کھوسکی پولیس کو دی جنہوں نے بر وقت کاروائی کرکے دو افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا لیکن وہ اتنے با اثر افراد تھے کہ پولیس نے انہیں فوری طور پر چھوڑ بھی دیا اور اب انہیں گرفتار بھی نہیں کررہی ہے جس کے باعث وہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کی اطلاع میں ایس ایس پی بدین کو بھی دی ہے، انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ان غنڈوں کو گرفتار کرکے مجھے اور میرے بچوں کو جان کا تحفظ فراہم کیا جائے۔