بدین کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا قدرتی آفتوں سے نقصانات سے قبل از وقت احتیاتی تدابیر اقدامات

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کی سیاسی سماجی خواتین تنظیموں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے قدرتی آفتوں میں ہونے والی تباہ کاریوں اور نقصانات کی وجہ قبل از وقت احتیاتی تدابیر اقدامات اورجامعہ منصوبابندی نا ہونے کے علاوہ حکومتی اور متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی غفلت اور بڑے پیمانے پر ہونے والی بے قائدگیاں اور بد عنوانیوں کو قرار دے دیا۔

قدرتی آفتوں کی روک تھام اور آگاہی کے عالمی دن کے سلسلہ میں منائی جانے والی ہفتہ روز تقریبات کے احتمامی پروگرام کے موقع پر بدین کے نواحی گاؤں انڈالو ٹالپور میں سماجی تنظیم این ایچ ڈی پی اور این آر ایس پی کے زیر اہتمام ہونے سمینار میں سیاسی سماجی شخصیات اور تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے مردوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبدالکریم ٹالپور ، حیدرآباد یونین آف جنرنلسٹ کے نائب صدر تنویر احمد آرائین سماجی شخصیات اقبال حیدر ، عبدالقادر چانڈیو، خادم ٹالپور ، کینجر میمن ، علی احمد ٹالپور ، غفار کھوسو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفتوں میں ہونے والے نقصان اور تباہ کاریوں کی بڑی وجوہات مقامی اور دور دراز علائقوں میں رہنے والے شہریوں کو نقصانات پر قابو پانے اور ان سے محفوظ رہنے کے لیئے آگاہی کا نہ ہونے کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کی جانب سے روڈ رستوں اسپتالوں کے علاوہ محفوظ پناہ گاہوں کا قیام نہ کرنے کے علاوہ حکومت کی جانب سے عالمی معاہدوں پر عمل درآمد نہ کرناہے۔

مقررین نے کہا کہ قدرتی آفتوں کے بعد تباہ کاریوں پر قابو پانے اور متاثرین کی بحالی کے موقع پر بھی واضع اور موثر منصوبہ بندی اور حکمت عملی تیار نہ کیئے جانے اور ہر سطح پر کرپشن کے پائے جانے کے باعث اربوں روپے کے استعمال کے باوجود نتائج حوصلہ افزا نہیں ہوتے جس کے باعث متاثرہ علائقوں کی تباہ حال معیشت اور متاثرین کی بحالی کے منصوبے ناکام ہو جاتے ہیں اور متاثرین غربت اور فاکا کشی کا شکار رہتے ہیں۔

مقررین نے کہا کہ حکومت کے علاوہ سماجی اداروں منتخب نمائندوں سے لے کر عام آدمی کو اپنی اپنی زمیہ داریاں ادا کر کے قوم کو آئیندہ آنے والے قدرتی آفتوں کے نقصانات سے بچانے اور محفوظ رکھنے کے لیئے اپنا قومی فریضہ ادا کرنا ہوگا ،اس موقع پر مقامی فنکاروں کی جانب سے مختلف خاکے پیش کیئے گئے اور سیمنار کے اہتمام پر شرکا کی جانب سے آگاہی مارچ بھی کیا گیا۔