بدین کی خبریں 29/6/2017

Badin Liyaqat Baloch

Badin Liyaqat Baloch

بدین (عمران عباس) جماعت اسلامی پاکستان کے قائم قام امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا کی جگہ جیلوں میں ہے اور مٹھی بھر کرپٹ طبقے نے پوری قوم کی گردن پر پاؤں رکھا ہوا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے زیر اہتمام منعقد کی جانے والی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ عرب عجم کی تقسیم امت مسلمہ کو تقسیم کر رہی ہے اور شیعہ سنی کی تقسیم کے ذریعے امریکہ امت مسلمہ پر حکمرانی کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹ منی ٹریل اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات پر حکمران اور انکے حواریوں کی جانب سےعدلیہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہےاورنوازشریف کا خاندان اپنی کرپشن چھپانے میں لگا ہے ملک میں نہ خارجہ پالیسی ہے اورنہ ہی وزیر خارجہ جبکہ نہ ہی پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کر رہی ہےانہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے مہرے بن کر ہم بھی اقتدار حاصل کر سکتے تھے مگرجماعت اسلامی کی ترجیح چور دروازے سے اقتدار کا حصول نہیں ملک سےنظریاتی معاشی انتخابی اور جمہوری کرپشن کو ختم کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار امریکا کی دعوت پر امریکا گئے وہاں پر انہوں نے حزب المجاہدین پاکستان کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قراد دیا ، دہشت گرد سید صلاح الدین نہیں بلکہ بھارت اور امریکہ کے پٹھو حکمران ہیں ، سید صلاح الدین عالم اسلام کے قومی ہیرو ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آج حملہ آور ہماری مساجد اور امام بارگاہوں کو نشانا بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم مساجد اور امام بارگاہوں کے لیئے اپنا تن من اور دھن بھی قربان کردیں گے، انہوں نے پارہ چنار میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ حکومت کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے ،اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی ،نائب امراء سندھ محمد حسین محنتی، محمد عظیم بلوچ، جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی ، نائب امراء اضلاع اللہ بچایو ھالیپوتہ ، پروفیسر علی احمد بلیدی جماعت اسلامی ٹھٹہ کے جنرل سیکریٹری الطاف ملاح و دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔

بدین (عمران عباس) شیعہ نسل کشی اور پارا چنار میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہی کے لیئے ملک بھر کی طرح بدین میں بھی ایم ڈبلیو ایم، خواجہ شیعہ اثنا عشری جماعت اور دیگر شیعان علی علیہ السلام کی جانب سے دھرنا دیا گیا….
پارا چنار سانحہ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کو انصاف فراہم کرانے کے لیئے ملک بھر میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے احتجاجی مظاھرے اور علامتی دھرنے دیئے جا رہے ہیں بدین کے مختلف شہروں تلہار، ٹنڈوباگو سمیت بدین میں بھی دھرنا دیا گیا، مرکزی امام بارگاہ شاھنوا چوک کے سامنے دیئے گئے دھرنے میں ایم ڈبلیو ایم کے مقامی رہنماؤں کارکنان، خواجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کے میمبران کے علاوہ دیگر شیعان علی علیہ السلام بھی موجود تھے، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا بھادر علی میمن نے کہا کہ ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہمارا فرض ہے انہوں نے مزید کہا کہ اور اگر ہم کچھ نہیں کر سکتے تو کم سے کم شہیدوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیئے کچھ دیر احتجاج ہی کرلیں، مولانانے خواجہ جماعت کے صدر شجاعت حیدری کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ یہ دھرنا ان کی محنت کا نتیجہ ہے اور اگر ہمیں ہمارے قائدین کاحکم ملا تو ہم اتنا بڑا دھرنا دیں گے کہ ملک جام ہوجائے گا، دھرنا مغرب کے وقت تک جاری رہا جبکہ دھرنے کے باعث اندونی شہر چلنے والی ٹریفک معطل ہوگئی

بدین (عمران عباس)پانی کی مسلسل قلت کے خلاف ملکانی شریف میں نوجوانوں کے گروپ گیان کی جانب سے مسلسل 29 ویں دن بھی احتجاجی مظاھرہ کرکے دھرنا دیا گیا، مظاہرین یونس ملکانی، عبدالحفیظ، شاھزیب،منیر اور دیگر نے کہا کہ سب ڈویزن خیرپور گمبو میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں انسان و حیوان پانی کو ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ افسران کی رشوت خوری اور نااہلی کی وجہ سے ٹیلوں میں پانی نہیں آ رہا انہوں نے کہا کہ روہڑی کینال اپنی مقرر کردہ ناپ سے زیادہ پانی لے رہا ہے اس کے باوجود جرکس، کھوسکی، سانگی، بصراں، علی آباد، بنگار، آئلپور سمیت سب ڈویزن خیرپور گمبو کی 17 نہروں میں پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی فروخت کرنے اور پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم میں ملوث افسروں کے خلاف کاروائی کرکے ٹیل تک پانی پہچایا جائے۔