بدین میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حق میں ریلی

Badin Rally

Badin Rally

بدین (عمران عباس) بدین میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حق میں ریلی ، مٹھایاں تقسیم، ناچ اور بھنگڑے۔

بدین میں پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرگئی سپریم کورٹ نے پی ایس 59 گولولاڑ چی سے پیپلزپارٹی منتخب رکن صوبائی اسمبلی محمد نواز چانڈیو کو معطل کردیا اور اس حلقہ کی 37پولنگ اسٹیشنز پر دو با رہ ووٹنگ کرانے کا حکم جا ری کردیا

ان پو لنگ اسٹیشنز پر 5979 ووٹ بوگس ثابت ہوئے ہیں پی پی پی کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے امید وار اور سندھ کے صدر محمد اسما عیل را ہو نے دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے فیصلا سناتے ہوئے پی ایس 59گولاڑچی کی 37 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا ہے اس نشست پر 2013 کے انتخا بات میں اسما عیل راہو کو 900 ووٹوں سے ہرایا گیا تھا

ان پولنگ اسٹیشنز پر صاف شفاف پولنگ ہوئی تو اسماعیل راہو کی کامیابی یقینی ہے، دوسری جانب ضلع بدین میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں شہروں میں ریلیاں نکالی اور مٹھایاں تقسیم کرکے بھنگڑے بھی ڈالے۔