بدین کی خبریں 9/11/2015

Kamal Khan

Kamal Khan

بدین (عمران عباس) مارنے کی باتیں وہ کررہے ہیں جنہیں یقین ہوچکا ہے کہ وہ آنے والی بلدیاتی الیکشن میں ھار جائیں گے، 19 نومبر کو یہ ثابت کردینگے کہ بدین ضلع پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے صدر اورایم این اے کمال خان چانگ نے سرکٹ ہاوس بدین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا، کمال خان چانگ نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا نے دھرنے میں 100 لوگوں کو مارنے کی دھمکی دی ہے اگر وہ لوگوں کو مارنے کی کوشش کرے گا تو پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن لوگوں کا دفاع کرینگے گے انہوں نے کہا کہ مارنے کی باتیں وہ کر رہے ہیں جنہیں اب یقین ہوچکا ہے کہ وہ الیکشن میں ھار جائیں گے اور 19 نومبر کوبدین کی عوام یہ ثابت کرکے دکھائے گی کہ ضلع بدین پاکستان پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا، کمال خان چانگ نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی بات کررہاہے تو ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ الیکشن فوج کی نگرانی میں ہوں اور کوئی بھی بدین کے امن کو خراب کرنے کی کوشش میں کامیاب نا ہو، اس موقعے پر پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عزیز میمن، اطلاعات سیکریٹری جبار عارفانی اور دیگر کارکنان بھی موجودتھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بدین (عمران عباس ) سندھ یونیورسٹی لاڑ کیمپس بدین میں تعلیمی سال 2015 کے داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 8 نومبر 2015 کو لاڑ کیمپس بدین میں کیا گیا جس میں حصہ لینے والے 170امیدواراں بزنس ایڈمنسٹریشن ،کمپیوٹر،سائنس ،کامرس اور انگلیش ڈپارٹمنٹ میں داخلے کے لیے ٹیسٹ لیے گئے جس میں 137 لڑکے اور 33لڑکیوں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا کیمپس کے وائس چانسلر پروفیسر محمد صدیق کلہوڑو نے سینٹر کا دورا کیا طلباءو طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ لاڑ کیمپس بدین میں تعلیمی دوست کا بہترین ماحول ہے لاڑ کیمپس تعلیم کے میدان میں ہم تن کوشش کر رہی ہے۔