بدین کی پیر موک شاہ کالونی کے مکینوں کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدین (عمران عباس) بدین کی پیر موک شاہ کالونی کے مکینوں کا بدین پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرلہ، دھرنا، عیدسے ایک دن قبل ایک ہی محلے کے پانچ سے زائد گھروں سے چوریاں ہونے پر علاقہ مکینوں نے سٹی تھانے اور ماڈل تھانے میں رپورٹ درج کرانے کے لیئے گئے تووہاں پر کوئی بھی افسر موجود نہیں تھا۔

دیگر عملے نے یہ کہہ کر واپس کردیا کہ جاؤ اور چور کو خود پکڑو، احتجاج کرنے والے علاقہ مکینوں عیسیٰ، علی احمد عباسی، عبدالغفار لنڈ، بھورو لنڈ، مراد مندھرو، حاجی حیات انصاری، قربان انصاری اور دیگر نے بتایا کہ چورکو ہم نے دیکھا ہے۔

جس کا نام اکبر شیخ ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک نامی گرامی چور ہے جسے مختلف اوقات میں پولیس گرفتار کرکے چھوڑ دیتی ہے، دورانِ احتجاج ایس ایچ اور بدین سالم کھوسو نے بات چیت کرکے دھرنا ختم کروادیا۔

Badin oPlice Against Protest

Badin oPlice Against Protest