سندھ پولیس نے فلاح بہبود اور انسانی خدمات کا فریضہ ادا کیا ہے:آئی جی سندھ

Badin news

Badin news

بدین (عمران عباس) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے جوان اہلکاروں اور افسران نے عوام کی جان مال عزت کے تحفظ کے لئے خدمات سرانجام دی ہیں وہاں سندھ پولیس نے فلاح بہبود اور انسانی خدمات کا فریضہ ادا کیا ہے سندھ پولیس کی ان خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آئی جی سندھ نے تهیلیسیمیاں کئیر سینٹر بدین میں زیرعلاج بچوں کو خون کا عطیہ دینے کے لئے ایس ایس پی ٹهٹهہ فدا حسین مستوئی کی جانب سے ٹهٹهہ پولیس لائیں میں لگائے گئے کیمپ کے موقع پر اپنے پیغام .اور فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر 180 پولیس اہلکاروں اور افسران نے خون کا عطیہ دیا،

تهلیسیمیاں کی بیماری میں مبتلا بچوں کو خون کا عطیہ دینے کا کیمپ کا افتتاح ایس ایس پی ٹهٹهہ فدا حسین مستوئی نے خون کا عطیہ دے کر کیا اس موقع پر تهلسیمیا کئیر سنٹر بدین کے انچارج ڈاکٹر ہاروں میمن اور ان کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی فدا حسین مستوئی نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو یقین دہانی کرائی کہ خون کے عطیہ دینے کا یہ سلسلہ ہمیشہ کے لئے جاری رکھا جائے گا.