بدین میں پولیس کا کیس ظاہر ہو گیا یو سی راہوکی کی ایک سالہ بچی کو پولیو کی تصدیق ہو گئی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) ضلع بدین میں پولیس کا کیس ظاہر ہو گیا یو سی راہوکی کی ایک سالہ بچی کو پولیو کی تصدیق ہو گئی. ضلعی پولیو آفیسر ڈاکٹر سنیل خواجہ کے مطابق یونین کونسل راہوکی کے گاؤں حاجی چنیسر جت میں ایک سالہ بچی عالم خاتون کو پولیو کی تصدیق ہو گئی ہے.

ڈاکٹروں کے مطابق ایک ماہ قبل بچی کے جسم کے جز پولیو کے شبہ میں لیکر اسلام آباد رپورٹ کے لئے بھیجے گئے تھے جس کی تصدیقی رپورٹ آ گئی ہے دوسری جانب بچی میں پولیو کی تصدیق کے باوجود متاثرہ دیہات میں محکمہ صحت کی ٹیمیں نہ پہنچ سکی ہیں.