بدین پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 15 سے زائد افراد گرفتار

Police

Police

بدین (عمران عباس) بدین پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،15 سے زائد افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بدین پولیس نے گذشتہ دو روز کے دوران ضلع بدین کے مختلف تھانوں بدین ، ماتلی ، ٹنڈو غلام علی، شہید فاضل راہو، تلہاراورکھورواہ کی حدود میں کاروائی کرکے 15 سے زائدمنشیات فروشوں حبیب چانڈیو، اسد ملاح، پیار علی جونیجو، اللہ بچایو، محمد یوسف، محمد رفیق،آصف علی کورائی، وقار حسین ملاح، مُراد علی جروار، مولچند کولھی، رام چند کولھی، ارباب ملاح، لطیف جمالی، عاشق علی یوسف زئی پٹھان، رضوان جان خاصخیلی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 150 لیٹر کچی شراب، 400 مین پوری، 40 کلو بھنگ اور 2100 سو سے زائد گھٹکا بر آمد کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا ہے۔

جبکہ سی آئی اے پولیس نےکاروائی کے دوران ٹنڈو غلام علی تھانے کی حدود میں ملزم ساجد علی سیال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک چوری کی گئی موٹر سائکل کو برآمد کرلیا ہے۔