بدین میں پولیس لائن میں 400پولیس اہلکاروں کی اسامیوں کے لیئے 7000ہزار سے زائد امیدوار پہنچ گئے

Badin Police

Badin Police

بدین (عمران عباس) بدین میں پولیس لائن میں 400پولیس اہلکاروں کی اسامیوں کے لیئے 7000ہزار سے زائد امیدوار پہنچ گئے، گرمی اور انتظامی سہولتوں کے فقدان کے باعث امتحان بد نظمی کا شکار، پولیس کی جانب سے امیدواروں پر لاٹھی چارج، گرمی کے باعث کئی افراد بیہوش۔۔۔

بدین میں پولیس اہلکاروں کی 400اسامیوں کے لیئے مختلف اضلاع کے ساتھ ہزار سے زائد مرد اور خواتین امتحان دینے پہنچ گئے، پولیس لائن میں ہونے والے اس میئرمنٹ ٹیسٹ میں پولیس کی جانب انتظامی بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

آئے ہوئے امیدواران کی جانب سے بہت سی شکایتیں بھی کی گئیں،ہونے والے امتحان میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ فوج کے جوان بھی تعینات کئے گئے تھے ، ذرائع کے مطابق یہ ٹیس چھ دنوںمیں مکمل کیا جاتا ہے لیکن پتہ نہیں پولیس کے دماغ میں کیا سوجی کہ سارا ٹیسٹ بد نظمی کا شکار ہوگیا۔

پولیس نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آئے ہوئے امیدواران پر لاٹھیاں چلا دیں،آئے ہوئے امیدواروں نے الزام لگایا کہ یہاں پر میرٹ کی کوئی قدر نہیں ہے اور سارا کام سفارش پرجاری ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس میں بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں تاکہ حق داروں کا اپنا حق مل سکے۔