بدین میں پولیس والے کی اپنی بیوی کے ساتھ پولیس گردی

Badin Police

Badin Police

بدین (عمران عباس) بدین میں پولیس والے کی اپنی بیوی کے ساتھ پولیس گردی، اچھی چائے نا بنا دینے پر پولیس والے نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانا بنا کہ بیہوش کر دیا۔

لڑکی سول ہسپتال بدین سے طبعی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں علاج کے لیئے حیدرآباد منتقل۔ بدین کے گاﺅں حاجی ھاشم خاصخیلی میں وحشی صفت پولیس اہلکار عمران چانڈیو نے اپنی بیوی رخسانہ چانڈیو کے ساتھ ہی پولیس گردی کر ڈالی۔

اچھی چائے نا بنا دینے پر پولیس اہلکار نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانا بناتے ہوئے سر میں چائے کا کپ مارکر شدید تشدد کرکے بیہوش کردیا جب کہ رخسانہ چانڈیو کو اس کی والدہ بیہوشی کی حالت میں ماڈل تھانا بدین لے گئی جہاں سے پولیس والوں نے اپنے پٹے بھائی کو بچاتے ہوئے خاتون کی ایک نا سنی اور رخسانہ کے علاج کے لیئے سول اسپتال بدین بھیج دیا ، تاہم رخسانہ کو سول اسپتال بدین سے ابتدائی طبعی علاج کے بعد تشویشناک حالت میں علاج کے لیئے حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

رخسانہ کی والدہ نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا داماد پولیس اہلکار ہے اس لیئے پولیس والوں نے ماڈل تھانا بدین میں ان کی ایک نا سنی اور انہیں دھکے دیکر تھانے سے باہر نکال دیا ، رخسانا کی والدہ نے پولیس اہلکار عمران چانڈیو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔